INDIAN MUSLIMS MUST UNITE " BATO GAY TO KATO GAY " INDIAN MUSLIMS POOR POLITICAL STATUS AFTER 1947. FOR HONOUR AND DIGNITY IN INDIA VOTE & SUPPORT "AIMIM" OWAISI PARTY
INDIAN MUSLIMS MUST UNITE
" BATO GAY TO KATO GAY "
INDIAN MUSLIMS POOR POLITICAL STATUS AFTER 1947.
FOR HONOUR AND DIGNITY IN INDIA
VOTE & SUPPORT "AIMIM" OWAISI PARTY
بھارت کی آزادی 15 اگست 1947 کے بعد بھارت میں رہ جانے والے مسلمان سیاسی میدان میں بالکل بے یارو مددگار رہ گئے ۔ کوئی بڑا مسلمان سیاسی لیڈر ایسا نہ ملا جو ان سب مسلمانوں کو اکٹھا رکھتا ، ان کو سیاسی اور معاشی شعور دیتا اور سیاست ، حکومت ، عدلیہ ، انتظامیہ میں اپنا حصہ بقدر آبادی لینے کا شعور دیتا ۔ اس طرح بھارتی مسلمان بھی دیگر اقوام کی طرح ساتھ مل کر بھارت کی ترقی میں مدد کرتے اور آگے بڑھتے۔
آزادی کے بعد زیادہ تر انڈیا کے مسلمان مذھبی علماء کے فرقہ وارانہ حلقہ اثر میں (چنگل میں)چلے گئے ۔ مختلف مدارس ، خانقاہوں میں بٹ گئے ۔ مذھبی علماء کی سیاسی بصیرت نہ ہونے کے برابر تھی ۔ ان علماء میں سے زیادہ علماء نے ہندو لیڈروں سے درپردہ رقوم رشوت لے کر ہندو لیڈروں کو ہی ووٹ دیے .ان علماء نے اپنے شاگردوں اور دوسرے سادہ ٹوپی پاجامہ والے مسلمانوں کو بھی ہندو سیاست دانوں کو ووٹ دینے اور ان کی دریاں بچھانے کی ہی تلقین کی ۔ یوں انڈیا میں مسلم قیادت اور کوئی مسلم سیاسی پارٹی طاقتور صورت میں نہ آ سکی۔
گزستہ 75 سال سے پورے ہندوستان میں مسلمان ایک بے ہنگم ہجوم کی طرح رہے ۔ آئے روز کسی نہ کسی شہر میں علاقے اپنی Mob-lynching اور Genocide قتل عام کرواتے رہے ۔ مسجدیں اور گھر مسمار کرواتے رہے۔ اپنی خواتین کی بے حرمتی کرواتے رہے ۔ یہ مفروضہ کرکے بیٹھ گئے کہہ اس علاقے میں ہوا ہے ہمارے علاقے میں نہیں ہوگا ۔پھر وہی قتل و غارتگری ان کے علاقے میں بھی ہو گئی ۔ میوات اور نوح کا علاقہ اس کی مثال ہے ۔
کچھ بازاری اور بکے ہوئے مسلم علماء کے مشورے پر ہندوستانی مسلمان اپنی کوئی سیاسی جماعت نہ بنا سکے۔ اس طرح نہ ہی اپنی آبادی کے مطابق پارلیمنٹ میں حصہ لے سکے ۔ اس کا مسلمانوں کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہت نقصان ہوا۔
مسلمانوں کو ہندو دھشتگرد تنظیموں کا مقابلہ متحد ہو کر ، اپنی تنظیمیں بنا کر کرنا چاہیے۔ اپنا دفاع کرنا چاہیے ۔
انڈین مسلم کو بھارت کی سیاست میں اپنا بھر پور حصہ لینا چاہیے ۔ اپنی سیاسی جماعت AIMIM کو سپورٹ کریں ۔ محترم اسد اویسی صاحب کی سپورٹ کریں ۔ اپنے ممبر اسمبلی پارلیمنٹ میں بھیجواؤ۔ اپنے حقوق کے حق میں اور نا انصافی کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز اٹھاؤ ۔ متحد ہو کر رہنا ہوگا ۔ چونکہ مسلمان انڈیا میں بکھرے ہوئے ہیں ، جو کہہ سیاسی کمزوری ہے ۔ اپنی سیاسی جماعت AIMIM سے وفاداری ضروری ہے ۔ ایک انتخابی حلقے میں کئی کئی مسلمانوں کا الیکشن کے لیے کھڑے ہو جانا بھی سیاسی موت ہے ، دوسروں کو الیکشن میں جتانے والی بات ہے ۔ ۔ تاہم متحد رہنا ضروری ہے ۔
INDIAN MUSLIMS MUST UNITE
" BATO GAY TO KATO GAY "
جس نے بھی کہا ہے ، مسلمانوں کے لیے ہی کہا ہے ۔
ایک پارٹی میں متحد رہ کر اپنا مستقبل بہتر اور باعزت بنائیں ۔
Comments