سود کا خاتمہ ، سود کے بغیر معیشت اور ملک چلانا ۔ دیوانے کا خواب ۔ واہ کیا سوچ ہے ، ملکی حالات سے لا علمی کی ۔ چلے ہیں سود ختم کرنے ! بھوکا ملک ، غریب ملک ، ذرائع آمدنی صفر ، عوام پر ٹیکس کا بوجھ ، ملک کا مکمل انحصار بیرونی قرضوں پر ۔ IMF کے قرض، امریکہ ، سعودی عرب , World Bank سے قرض کے بغیر ملک دس دن نہیں چل سکتا ۔ وہ ہمارے ماموں کے بیٹے ہیں جو آپ کو فری میں بغیر سود (Interest) کے اربوں ڈالر دیں گے ؟ کیوں ؟ بہت ایماندار حکمرانوں کا ملک ہے ؟ عجیب بچگانہ سوچ ہے لوگوں کی ، کہہ غیر ممالک ہمیں بغیر سود (Interest) کے قرض دیں گے ۔ اسلامی ملک کو لے کر بیٹھے رہو ۔ IMF ہمیں 1٪ پر قرض دیتا ہے ، جبکہ سعودی عرب 3٪ پر قرض دیتا ہے ۔ بڑا آسان ہے یہ کہنا کہہ ملک سے سود کا نظام ختم کیا جائے ۔ البتہ کرپشن لوٹ مار ختم ہو ، لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں سے جان چھوٹے تو کچھ کم قرض لینا پڑے گا ۔ لیکن ان حالات میں سود (Interest) کے بغیر معیشت دیوانے کا خواب ہوگا۔