Skip to main content

Pakistan And Terrorism




کوئی تو گھر کا بندہ رہزنوں کی راہ بنتا ھے




وگرنہ اس قدر سرعت سے سرقہ ہو نہیں سکتا





اصغر سودائی روزانہ ایک قومی نظم لکھ کر لاتے اور 

جلسے میں موجود افراد کو سناتے تھے۔ ایک دن وہ ایک 

ایسی نظم لکھ کر لائے، جس کے ایک مصرعہ نے گویا 

مسلمانوں کے دلوں کے تار کو چھو لیا۔


آپ سے ایک بار پوچھا گیا تھا کہ یہ مصرع کیسے آپ کے ذہن



 میں آیا تو آپ نے فرمایا کہ:” جب لوگ پوچھتے تھے کہ، 

مسلمان پاکستان کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن پاکستان کا 

مطلب کیا ہے ؟؟؟“تو میرے ذہن میں آیا کہ سب کو بتانا 

چاہیئے کہ:”پاکستان کا مطلب کیا ہے؟؟؟“


یہ نعرہ ہندوستان کے طول و عرض میں اتنا مقبول ہوا کہ 


تحریک پاکستان اور یہ نعرہ لازم و ملزوم ہو گئے اور اسی 

لیے قائد اعظم نے کہا تھا کہ: ”تحریکِ پاکستان میں پچیس 

فیصد حصہ اصغر سودائی کا ہے۔“


پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ


شب ظلمت میں گزاری ہے



اٹھ وقت بیداری ہے


جنگ شجاعت جاری ہے


آتش و آہن سے لڑ جا


پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ


ہادی و رہبر سرور دیں


صاحب علم و عزم و یقیں


قرآن کی مانند حسیں


احمد مرسل صلی علی


پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ


چھوڑ تعلق داری چھوڑ


اٹھ محمود بتوں کو توڑ


جاگ اللہ سے رشتہ جوڑ



غیر اللہ کا نام مٹا


پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
جرات کی تصویر ہے تو



ہمت عالمگیر ہے تو


دنیا کی تقدیر ہے تو


آپ اپنی تقدیر بنا


پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ


نغموں کا اعجاز یہی


دل کا سوز و ساز یہی


وقت کی ہے آواز یہی


وقت کی یہ آواز سنا


پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ


ہنجابی ہو یا افغان


مل جانا شرط ایمان 


ایک ہی جسم ہے ایک ہی جان


ایک رسول اور ایک خدا


پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ


تجھ میں ہے خالد کا لہو


تجھ میں ہے طارق کی نمو


شیر کے بیٹے شیر ہے تو


شیر بن اور میدان میں آ


پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ


مذہب ہو تہذیب کہ فن


تیرا جداگانہ ہے چلن


اپنا وطن ہے اپنا وطن


غیر کی باتوں میں مت آ


پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ


اے اصغر اللہ کرے


ننھی کلی پروان چڑھے


چھول بنے خوشبو مہکے


وقت دعا ہے ہاتھ اٹھا


پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ


Comments

Popular posts from this blog

A MARVELOUS PAKISTANI REVOLUTION

It was first ever in Pakistan when all the corners of the country and classes , provinces , tribes, clans, Peoples were found united, PAKISTAN-ISM WAS FOUND AT ITS PEAK . ALL THE COUNTRY SHOWED and Observed A MARVELOUS UNITY. Thanx, Shahid Afridi, Team Pakistan, WC 2011. It was a trailer of ”REVOLUTION” UNITY AND LOVE , THE NATION WAS united and enjoying and forget their all differences. There ware no differences among them, WOW. ZINDABAD PAKISTAN. Its time to keep,maintain and improve Pakistan through this movement. BECAUSE people of Pakistan wants to get rid if corruption, Bhatta Mafia, black marketing,Demerits, lawlessness, all types of prejudices, religious and territorial fetal differences and they want a peace full Country to live. BE THE PIONEERS OF REVOLUTION IN PAKISTAN AND BUILD PAKISTAN A WORTH LIVING PROSPEROUS AND STRONG COUNTRY OF THE WORLD.

Muslim RSS

ہندوستانی مسلمان اگر اپنی کوئی مسلم تنظیم ہندو " آر ایس ایس RSS " Bajrang Dal , Shive Sena کے مقابلے میں نہیں بنائیں گے ، اور غریب مسلمان کو نہیں سمجھائیں گے ۔ تو دوسری ہندو تنظیمیں ان مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کریں گی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مسلمان ، مسلمان ہوتے ہوے RSS میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ اور یہ صورتحال ہندوستانی مسلمان کے لیے باعث تشویش ہے ۔ علماء حضرات نے سیاسی اور معاشرتی امور پر زور نہیں دیا، بس مدرسہ تعلیم پر ہی زور دیتے رہے ، جبکہ ہندوؤں نے اپنی تنظیمیں ,RSS ، Bajrang Dal, Shive Sena جیسی متعدد بنا رکھی ہیں ۔ جو وقتاً فوقتاً مختلف حیلے بہانوں سے مسلمانوں ، عیسائیوں کا قتل عام کرتی رہتی ہیں ، مسلمانوں کے گھروں کو جلاتے ہیں ، ، خواتین کی بے حرمتی کرتے ہیں ۔ مسلمانوں نے ان کی زیادتیوں کے سد باب کے لیے اپنی کوئی مؤثر تنظیم نہیں بنائی۔ مدرسہ کلچر نے مسلمانوں کو اتنا بے بس بنا دیا کہ ۔مسلمان ہندو اکثریتی سیاسی جماعتوں کو ہی ووٹ دیتے چلے آئے۔ اپنی کوئی مظبوط اور موثر سیاسی جماعت نہ بنائی جس کی وجہ سے مسلمانوں کا حصہ انڈیا کی حکومت ، انتظامیہ ،...